جوان نظر آنے کے لئے آسان نسخے

جوان نظر آنے کے لئے آسان نسخے
جوان نظر آنے کے لئے آسان نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)کولاجن ایک ایسی پروٹین ہوتی ہے جو ہمارے جسمانی خلیوںکو اس پوزیشن میں رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے جلد اپنے فعل احسن طریقوں سے ادا کرتی ہے اور لچکدار بھی رہتی ہے۔ جب ہم جوان ہوتے ہیں تو ہماری جلد بہت ہی چمکدار، نرم اور پرکشش ہوتی ہے لیکن وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں لچک آنا شروع ہوجاتی ہے۔ سادہ الفاظ میں یہ لٹکنا شروع ہوجاتی ہے اور جھریاں پڑجاتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو وہ طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنی جلد کو تازہ اور جوان رکھ سکتے ہیں۔
-1وٹامن سی لیں: ایک امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق وہ تمام خواتین جن کی عمر 40 برس سے زائد ہو اور ان کے چہروں اور گردن پر جلد جھریوں کا شکار ہورہی ہے کو چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھادیں۔ اس ضمن میں سرخ مرچیں، سبز پتوں والی سبزیاں، ٹماٹر، سنگترے کا استعمال مفید ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کرنے والی مصنوعات کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔
-2 سگریٹ نوشی چھوڑ دیں: اچھی اور صحت مند جلد کے لئے سگریٹ نوشی جیسی بری عادت سے فوراً چھٹکارا لینا چاہیے۔ سگریٹ کے کش آپ کی جلد میں موجود پروٹین کولاجن کو تباہ کردیتی ہے جس سے جلد کزور اور جھریوں کا شکار بنتی ہے۔
-3 سورج کی تپش سے بچیں: یوں تو سورج کی روشنی بہت سے چیزوںکے لئے مفید ہے لیکن جلد کے لئے مضر ہے۔ اس لئے اکثر ماہرین سن بلاک مصنوعات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ سورج کی شعاعیں جلد ہی موجود کولاجن کو تباہ کرتی ہیں جس سے جلد بے رونق ہوجاتی ہے لہٰذا سورج کی شعاعوں سے بچنا چاہیے۔
-4 وٹامن اے کا استعمال کریں: وٹامن اے ایک ایسی حیاتین یا وٹامن ہے جو سبز ترکاریوں، انڈے کی زردی اور مچھلیوں کے تیل میں پائی جاتی ہے اور یہ جسمانی نشوونما اور بصارت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ وٹامن اے ہی جلد کو شمسی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
-5 چینی سے اجتناب کریں: ڈاکٹر پیٹریشا فاریز کہتی ہیں کہ زیادہ چینی کا استعمال خوبصورتی کے لئے تباہی کا باعث ہے اس سے قبل از وقت جھریاں پیدا ہوتی ہیں اور انسان وقت سے پہلے ہی بوڑھا دکھائی دیتا ہے۔
-6 مردہ جلد کو اتار پھینکنا: مردہ جلد کو اتاردینے سے بھی تازہ اور نئی جلد آجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کولاجل کے دوبارہ اجزاءسے نرم اور ملائم جلد کا ظہور ہوتا ہے۔
-7 پلانٹ پروٹین کا استعمال کریں: جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے ہیں ہماری آسٹروجن کا پول کم ہوتا جاتا ہے اور یہ آسٹروجن ہی وہ مرکب ہے جو پروٹین کولاجن کی تشکیل کے سبب بنتا ہے۔ اس جسم میں بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جو آسٹروجن کے پیدا ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں ان مین اخروٹ سے لے کر سرسوں اور پھلیاں بھی شامل ہیں۔
-8 مساج کریں: یہ بتہ ہی مفید ٹوٹکہ ہے کہ روزانہ اپنے چہرے کا مساج کریں جس سے کولاجن کی پرورش مین اضافہ ہوگا اور تمام عضلات کو صاف و شفاف رکھ کر خوبصورت جلد کی تشکیل ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -