سانحہ قاسم باغ: تحقیقاتی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ، مظاہرین کے ’گو نواز گو‘ کے نعرے

سانحہ قاسم باغ: تحقیقاتی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ، مظاہرین کے ’گو نواز ...
سانحہ قاسم باغ: تحقیقاتی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ، مظاہرین کے ’گو نواز گو‘ کے نعرے

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ مچنے کی تحقیقات کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی نے اپنے کام کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کمیٹی میں ڈی جی ٹیلی کمیونی کیشن عامر ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیلی کمیونی کیشن شعیب اکبراور سیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان شامل ہیں۔ کمیٹی نے دورے کے دوران عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ جائے حادثہ کا جائزہ بھی لیا, کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ کل رات تک رپورٹ حکومت کو بھجوا دیں گے۔ مقامی پولیس کے عہدیدار بھی کمیٹی کے ہمراہ تھے، آر پی او ملتان کا کہنا تھا کہ یہ حادثاتی اموات ہیں ،کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہو گا۔اس موقع پر مشتعل مظاہرین کی ایک بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی جس نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مسلسل ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگائے، ان کا کہنا تھا کہ کے یہ کمیٹی محض ’ڈرامہ ‘ کرنے کے مقصد سے آئی ہے، جلسے کےشرکاء کی ہلاکتیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کو نکالنے کے لئے صرف ایک ہی دروازہ استعمال کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں