خوش قسمت عرب لڑکی، اللہ نے آخری دعا فوراًقبول کرلی

خوش قسمت عرب لڑکی، اللہ نے آخری دعا فوراًقبول کرلی
خوش قسمت عرب لڑکی، اللہ نے آخری دعا فوراًقبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خدا کے پاک گھر کی زیارت کے دوران خالق حقیقی سے جاملے لیکن سعودی عرب میں ایک نوجوان لڑکی واقعی اتنی خوش قسمت ثابت ہوئی کہ مبارک ساعتوں میں موت کی دعا کرنے کے کچھ وقت بعد ہی دنیا سے رخصت ہوگئی۔ اخبار ”صدا“ کے مطابق لڑکی نے اپنے والد احمد المالکی کو ٹیکسٹ میسج بھیجا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت سے مسحور اورمسرور ہے اور دعا کرتی ہے کہ خدائے بزرگ و برتر ان مبارک لمحوں میں اسے اپنے پاس بلالے۔ المالکی نے بتایا کہ ایک گھنٹے بعد ہی اس کی بیٹی کی وفات کی خبر آگئی جبکہ وہ حج کے تمام ارکان تقریباً مکمل کرچکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی حج کے مبارک دنوں میں ہی پیدا ہوئی تھی اور اسکی خواہش اور دعا تھی کہ وہ انہیں مبارک دنوں میں دنیا سے رخصت ہو۔ جب لوگ تعزیت کیلئے آئے تو المالکی نے انہیں تعزیت سے منع کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ انہیں مبارکباد دیں کہ ان کی بیٹی کو قدرت نے انمول سعادت نصیب فرمائی اور اس کیلئے رحمت اور بخشش کی دعا کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -