گاجریں سفید رنگ کی ہوتی تھیں لیکن سیاست نے اسے سرخ کردیا،جدید تحقیق میں دلچسپ انکشافات

گاجریں سفید رنگ کی ہوتی تھیں لیکن سیاست نے اسے سرخ کردیا،جدید تحقیق میں ...
گاجریں سفید رنگ کی ہوتی تھیں لیکن سیاست نے اسے سرخ کردیا،جدید تحقیق میں دلچسپ انکشافات

  

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) اس میں تو کوئی شک نہیں کہ سیاست زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن شاید آپ کو یقین نہ آئے کہ سیاست کی وجہ سے گاجروں کا رنگ سرخ ہوگیا، جبکہ پہلے یہ سفید یا پیلا ہوتا تھا۔ تاریخ دانوں اور سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سولہویں صدی سے پہلے گاجروں کا رنگ سرخ نہیں ہوتا تھا۔ جب ہالینڈ کے حکمران خاندان ”ہاﺅس آف اورنج“ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گاجروں کا رنگ مختلف اقسام کے ملاپ سے مالٹا رنگ میں بدلا گیا تو نئے رنگ کی گاجر وجود میں آئی جو کہ اورنج رنگ تھا۔ بعد میں جب اس حکمران خاندان کے خلاف تحریک شروع ہوئی تو ان سے اظہار نفرت کیلئے بھی یہی گاجریں کثرت سے کاشت کی جاتی رہیں۔ یہ رنگ اتنا مقبول ہوا کہ لوگوں نے سفید اور پیلی گاجروں کی کاشت ہی چھوڑ دی اور انہی سے بعد میں سرخ گاجر بھی وجود میں آئی۔ اب ساری دنیا میں اورنج اور سرخ گاجر ہی کثرت سے دیکھنے کو ملتی ہیں۔ دوسری جانب کچھ ماہرین گاجروں کے رنگ کو ساسی تبدیلی ماننے پر تیار نہیں ہیں اور اس تحقیق کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت