شاپنگ سینٹر میں دھماکے کی دھمکی، طالبان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت میں واقع تھانہ مارگلہ میں طالبان کے خلاف بھتے کا مطالبہ کرنے اور شاپنگ سینٹر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 386، 387اور 506کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی درخواست شاپنگ سینٹر کے سکیورٹی انچارج کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان سےمنسلک ایک گروہ نے 60 لاکھ روپے بطور بھتہ طلب کئے ہیں اور بھتہ ادا نہ کئے جانے کی صورت میں شاپنگ سینٹر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی ہے۔