ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے سید خورشید شاہ نے نیافارمولا پیش کر دیا

ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے سید خورشید شاہ نے نیافارمولا پیش کر دیا
ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے سید خورشید شاہ نے نیافارمولا پیش کر دیا

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے نیا فارمولا پیش کر دیا ہے.ان کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل اور جمہوریت کی بقا کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو چاہئے کہ وہ حکومت کی مدت پانچ سال سے کم کر کے چار سال کر دیں، اسطرح ملک میں بات چیت کا ایک نیا دروازہ کھلے گا اور مسائل کا حل بھی نکل آئے گا۔میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف جمہوریت کے لئے نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارا آپس میں کوئی مک مکا ہو چکا ہے، اس طرح تو عمران خان کی پارٹی بھی ایک صوبے میں حکومت کر رہی ہے، ملتان میں جلسے میں بھگدڑ مچنے کی زیادہ ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے کیونکہ یہ ان کا ہی جلسہ تھا۔ سید خورشید شاہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں