انقلاب کا شہر شہر سفر شروع، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے: طاہر القادری

انقلاب کا شہر شہر سفر شروع، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے: طاہر ...
 انقلاب کا شہر شہر سفر شروع، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے: طاہر القادری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ کل سے انقلاب کا ملک بھر میں شہر شہر سفر شروع ہو گااور اسی دوران آئندہ ہونے والے انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا انتخاب بھی کریں گے، اس دوران ڈی چوک میں جاری دھرنا اسی طرح جاری رہے گا اور شرکاءکو ہماری روز مرہ کی سرگرمیاں براہ راست دکھانے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کل فیصل آباد میں تاریخی جلسہ ہو گا اور میں یہاں سے صبح کے وقت روانہ ہو ں گا، پرسوں فیصل آباد میں ہی تاجروں اور سول سائٹی سے ملاقاتیں کروں گاجس کے بعد 14اور 15اکتوبر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد لاہور میں مینار پاکستان پر 19 اکتوبر کو جلسہ کریں گے جہاں انقلاب کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے بعد اسلام آباد میں جاری انقلاب مارچ کے دھرنے میں آئیں گے اور اس تحریک کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے لیکن یہ بات واضح ہے کہ جب تک ملک میں انقلاب بھرپا نہیں ہو جاتا یہ دھرنا جاری رہے گااور اس کے خاتمے کا انتظار کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور ان کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں