عبدالقادر گیلانی کے محافظ کے ہاتھوں نوجوان کا قتل، جوائنٹ انویسٹی کیشن ٹیم تشکیل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں عبدالقادر گیلانی کے محافظ کے ہاتھوں طاہر نامی نوجوان کے قتل کی تحقیقات کرنے کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی جس کی قیادت ایس پی تھانہ کینٹ کریں گے۔ یاد رہے اس واقعے کی ایف آئی آر میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔