پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے

پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے
پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور افغانستان میں وسط ایشیا ئی ممالک سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جبکہ افغانستان کی طرف سے زالی خیل نے معاہدے پر دستخط کئے, معاہدہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس کے دوران طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت بجلی کی ترسیل کا فی کلو واٹ ریٹ1.25 سینٹ گیا ہے جبکہ اس پہلے افغان حکام کی جانب سے 2.5 سینٹ فی کلو واٹ طلب کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد ایشیا میں توانائی کی تجارت کے نئے راستے کھلیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں