امریکی ڈرون حملے میں کراچی کے دو شہری ہلاک ہونے کا انکشاف

امریکی ڈرون حملے میں کراچی کے دو شہری ہلاک ہونے کا انکشاف
امریکی ڈرون حملے میں کراچی کے دو شہری ہلاک ہونے کا انکشاف

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ مہینے شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے، ان کے نام عمران عامر، جمیل میمن بتائے گئے ہیں۔ ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے عمران عامرکالعدم تنظیم حرکت المجاہدین العالمی کا سربراہ تھا اور یہ دونوں افراد سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں بھی مطلوب تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں