گھر کے کام بہتر طریقے سے کرنے کے مفید مشورے

گھر کے کام بہتر طریقے سے کرنے کے مفید مشورے
گھر کے کام بہتر طریقے سے کرنے کے مفید مشورے

  

 لاہور(نیوز ڈیسک)ہم سب یہ شکایت کرتے رہتے ہیں کہ سارا دن کاموں سے جان نہیں چھوٹتی اور جتنی بھی بھاگ دوڑ کر لیںکام ختم نہیں ہوتا۔ اگر دیکھا جائے تو اس کی ایک بڑی وجہ ہماری بدانتظامی بھی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ روز مرہ کام بہت خوش اسلوبی سے طے پا جائیں تو اس کے لئے تین بنیادی اصولوں کو زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں۔

- منصوبہ بندی کریں:۔

صبح اٹھتے ہی ایک ٹائم ٹیبل بنا لیں کہ آپ نے کونسے کام کس ترتیب سے کرنے ہیں ۔ بہتر ہے کہ اسے لکھ کر جیب میں رکھ لیں۔

-کوئی کام ملتوی نہ کریں:۔

جب آپ نے ٹائم ٹیبل طے کر لیا تو اب اس کی مکمل پابندی کریں اور جس کام کا جو وقت کیا ہے اسے اسی وقت پر نمٹائیں۔ کام ملتوی کرنے سے ہی سب سے بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور کئی کام جمع ہو جاتے ہیں۔

-کاموںکو یکجا کریں:۔

کچھ سوچ بچار کر کے فیصلہ کریں کہ کن کاموں کو اکٹھا کیا جا سکتا ہے ، مثلاً اگر آپ نے بینک جانا ہے تو کچھ خریدنے یا موٹر سائیکل کا ہلکا پھلکا کام بھی ساتھ ہی کروا لیں۔

اسی طرح اگر صفائی کا کام کرنا ہے تو فرنیچر کی ترتیب بدلنے کا کام بھی اس کے ساتھ ہی کرلیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس