خوبصورت کام ،عورتیں مَردوں سے زیادہ پسند کرتی ہیں

خوبصورت کام ،عورتیں مَردوں سے زیادہ پسند کرتی ہیں
خوبصورت کام ،عورتیں مَردوں سے زیادہ پسند کرتی ہیں

  

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک ) خواتین کے بارے میں یہ عمومی رائے پائی جاتی ہے کہ وہ اچھی حس جمالیات کی مالک ہوتی ہیں اور حسن اور حسین چیزوں کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔حال ہی میں یونیورسٹی آف مشی گن کی ایک تحقیق نے آرٹ کے بارے میں خواتین اور مردوں پر ایک تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ جب بات ہو اعلٰی درجے کے فن پاروں کی تو خواتین اس کی فنی کوالٹی ، گہرائی اور پیغام پر توجہ دیتی ہیں جبکہ مردوں کی زیادہ توجہ فن پارہ بنانے والے آرٹسٹ اور اس کے مقام پر ہوتی ہے۔تحقیق کاروں نے ایک آرٹ نمائش کے دوران 518 خواتین اور مردوں کی رائے لی ۔ان کو آرٹسٹ کی سوانح کے بارے میں دو مختلف اھوال پڑھنے کو دیے جن میں سے ایک میں اسے مشہور اور تجربہ کار آرٹسٹ بتایا گیا تھا، جبکہ دوسرے میں اسے نو آموز بتایا گیا ۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین نے فن پاروں کو خریدنے کا فیصلہ ان کے معیار اور فنی کوالٹی کی بنیاد پر کیا جبکہ مردوں نے اس بات پر توجہ دی کہ فنکار کون ہے، اس کا تجربہ کتنا ہے اور اس کی شہرت اور مقام کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس