سانحہ قاسم باغ تحقیقاتی کمیٹی پراظہار عدم اعتماد، کل شہداءکے لواحقین کو ملوں گا: عمران خان

سانحہ قاسم باغ تحقیقاتی کمیٹی پراظہار عدم اعتماد، کل شہداءکے لواحقین کو ...
سانحہ قاسم باغ تحقیقاتی کمیٹی پراظہار عدم اعتماد، کل شہداءکے لواحقین کو ملوں گا: عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ قاسم باغ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے، نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد نہیں تو ان کی انتظامیہ پر کیسے اعتماد کر سکتے ہیں؟ انتظامیہ کہتی ہے کہ تحریک انصاف کل ہونے والے واقعے کی ذمہ دار ہے لیکن ہماری پارٹی کیسے اپنے لوگوں کو مروا سکتی ہے؟ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے سانحے کے وقت پولیس کیا کر رہی تھی؟ ہمارے مطابق اس واقعے کی ذمہ دار ملتان پولیس اور انتظامیہ ہے،میںکل ملتان جا کرشہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین کو ملوں گا، ان شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نیا پاکستان بن کر رہے گا، جن گھروں میں آج ماتم ہے ان کو ضرور انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیش و عشرت کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد لاد کر ان کی کمر توڑ دی گئی ہے، ہماری تحریک چوروں کے خلاف ہے اور ہماری تحریک کی وجہ پرانے نظام کو بچانے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں