ن لیگ کا 18اکتوبر کو پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ن لیگ کا 18اکتوبر کو پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، کشمیریوں کی حمایت جاری ...
ن لیگ کا 18اکتوبر کو پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ن لیگ کے پارٹی الیکشن18 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم ، انسانی حق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں ،کشمیری عوام کے حق رائے دہی کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کا خطاب جرات مندانہ اور مدبرانہ تھا۔ وزیر اعظم نے خطاب میں کشمیری اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان کی وزیر اعظم نے عالمی رہنماﺅں پر واضح کیا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے ،اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے جارحانہ رویئے ایل او سی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں وطن کے دفاع کے لئے پوری متحد ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کا سیاسی عزم انتہائی اہم ہے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب نہایت نتیجہ خیز ہے ضرب عضب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیت گاہوں پر کاری ضرب لگی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں دہشت گردی کے ناسور کو بہت جلد اکھاڑ پھینکا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک منصوبوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی اہمیت دیتے ہیں تین سال کے مختصر عرصے میں معیشت کی بحالی کا عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں شفافیت میرٹ یقینی بنانے سے حکومت کی شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد کی علامت ہے مجلس عاملہ نے کراچی ، بلوچستان کی صورت حال میں نمایاں بہتری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے مجلس عاملہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے مجلس عاملہ نے مزید تمام اہم قومی اور امور پر مشاورتی عمل نہایت مثبت اقدام ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر وزیر اعظم امیرمقام، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر و دیگر اراکین نے شرکت کی۔ قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی 2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ، 2013 میں ناکام ہونے والے 2018 میں بھی ناکام ہی ہوں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچل دے گا، کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا جبکہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت بھی کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی ہم کشمیر کاز کے لئے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، دہشت گردی عروج پر تھی، توانائی بحران کے باعث عوام پریشانی کا شکار اور مایوس ہوچکے تھے لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا اور اب دہشت گردی میں واضح کمی نظر آتی ہے، کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور رضامندی سے آپریشن شروع کیا گیا اور شہر قائد کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنا دیا گیا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول جاری ہے ، توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تھر کے کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار کےلئے پاور پلانٹ لگایا جارہا ہے، 2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوجائے گی اور 2018 میں ہی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اس منصوبے کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا جبکہ پڑوسی ممالک بھی اس منصوبے سے مستفید ہوسکیں گے۔ عالمی منڈی میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین صرف احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ سیاست میں اختلاف کا حق سب کو حاصل ہے مگر اس میں حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر آپریشن کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز سے میری ذاتی کمٹمنٹ ہے۔ برہان وانی فریڈم فائیٹر اور کشمیریوں کا فخر ہے۔ کشمیریوں کو آزادی سے کوئی محروم نہیں کر سکتا ہے جمہوریت میں احتجاج کرنا حق ہے مگر حد سے تجاوز نہیں ہونا چاہئے کچھ لوگ ترقی کے عمل کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے توانائی کی کمی پوری کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے 100 ارب روپے سے آمین حاصل کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام فریقین کی مشاورت سے شروع کیا گیا۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ملک میں دہشت گردی کی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -