کمزور نظر رکھنے والے افراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا شاندار فائدہ بتادیا کہ آج تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا
برلن (نیوز ڈیسک) کمزور نظر والوں کو عینک بھی لگانا پڑتی ہے اور بعض اوقات لوگوں کے مذاق کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن سائنسدانوں نے کمزور نظر والوں کو ایسی خبر سنا دی ہے کہ انہیں اپنی نظر کی کمزوری پر دکھ کی بجائے خوشی ہونے لگے گی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی مینز یونیورسٹی کے ماہرین چشم نے ایک حالیہ تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ جن لوگوں کی دور کی نظر کمزور ہوتی ہے وہ عموماً زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور اوسط سے زیادہ تعلیم یافتہ بھی ہوتے ہیں۔ یہ دلچسپ انکشاف یورپ میں کمزور بصارت کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران ہوا۔
کیا آپ کو معلوم ہے مغربی ممالک میں بہت سے شہریوں کے بال قدرتی طور پر سنہرے رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یورپ میں 40سال سے زائد عمر کے پروفیشنلز میں تقریباً 50 فیصد کی دور کی نظر کمزورہے۔ اس تحقیق کے دوران 3452افراد کی نظر کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ذہانت کے سوالات حل کرنے کے لئے دئیے گئے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کے معائنے سے معلوم ہوا کہ دور کی نظر کمزور ہونے کی صورت میں ذہانت کی شرح زیادہ تھی۔ یہ لوگ تعلیم میں اوسطاً زیادہ وقت صرف کرتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ نتائج اس تعلق کا ایک بالواسطہ نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں۔