جنرل الیکٹرک کا نائیجریا میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

جنرل الیکٹرک کا نائیجریا میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) امریکی انڈسٹریل فرم جنرل الیکٹرک نے نائیجریا میں 2017 ء تک 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو جے آئر لینڈ نے لندن میں ایف ٹی افریقہ سمٹ کے دوران کہا کہ جنرل الیکٹرک نائیجیریا میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل الیکٹرک نے خام تیل اور گیس کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

آئر لینڈ کا کہنا تھا نائیجیریا میں سرمایہ کاری آئندہ سالوں میں افریقہ میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ نائیجیریا خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا رکن ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث نائیجیریا کی معیشت 20 سال میں پہلی مرتبہ دباؤ کا شکار ہے۔

مزید :

کامرس -