جرمنی میں مقیم پروڈیوسر یار محمد صابری کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول فائنل

جرمنی میں مقیم پروڈیوسر یار محمد صابری کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول فائنل
جرمنی میں مقیم پروڈیوسر یار محمد صابری کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد صابری کی نئی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول فائنل ہوگیا فلم کی شوٹنگ کا آغاز محرم کے بعد ہوگا۔فلم کی شوٹنگ میں حصّہ لینے کے لئے ہیروئن صباء کاظمی محرم کے بعد ایک ماہ کے لئے جرمنی جائیں گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے یار محمد صابری نے کہا کہ میری فلم میں نئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ سینئر فنکار بھی شامل ہیں ،میں نے اپنی فلم میں چند بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کیا تھا لیکن پاک بھارت موجودہ صورتحال کے پیش نطر میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا کیونکہ میں ایک محب الوطن پاکستانی ہوں مجھے اپنے ملک کی عزت سے کوئی چیز پیاری نہیں ہے ۔
میری فلم کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔

مزید :

کلچر -