پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ڈراموں میں واپسی
لاہور (این این آئی ) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک بار پھر ٹی وی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں ۔ مداحوں کو ان کے ڈرامے خوبصورت کا طویل عرصے سے انتظار ہے ۔ رومانوی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح ماہ نور بلوچ خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں ۔ ڈرامہ خوبصورت تین پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے جن میں اظفر رحمٰن ، ماہ نور بلوچ اور زرنش خان شامل ہیں ۔ ڈرامے میں اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔