برونو مارس چار سال کے وقفے کے بعد اپنے نئے گانے کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آگئے
لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی گلوکار برونو مارس چار سال کے وقفے کے بعد اپنے نئے گانے کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آگئے،گلوکار برونو مارس نے اپنا نیا گانا’’24 ہزار کا جادو‘‘(24 کے میجک)جاری کیا ہے اور اپنے اس گانے کو کسی پارٹی میں بلاوے یا دعوت سے تشبیہ دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے نئے گانے کے نام پر ان کے گانوں پر مشتمل نیا البم’’24 کے میجک‘‘ اس سال نومبر کی 18تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔