چڑیا گھر،18کروڑ کی لاگت سے نئے جانور خریدنے کا فیصلہ

چڑیا گھر،18کروڑ کی لاگت سے نئے جانور خریدنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )لاہوریوں کے لیے خوشخبری ،لاہور چڑیا گھر کا خالی پنجروں کو آباد کرنے کا فیصلہ اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ کی مالیت سے نئے جانور خریدے جائیں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق نئے جانوروں کی خریداری اور موجودہ جانوروں کی پیئرنگ کا معاملہ کئی سال سے کھٹائی کا شکار ہے لیکن اب لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے ویران پنجروں کو آباد کرنے اور اکیلے زندگی گزارنے والے جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔نئے جانوروں کے لیے اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ کی مالیت سے زرافہ ، لاما ، لیڈی ایمرٹس فیزنٹ ، افریقن گرے پیرٹ ، کراؤن کرین اور ریا سمیت آٹھ نئے جانور اور پرندے خریدے جائیں گے ، دیگر بائیس جانوروں کی پیئرنگ بھی مکمل کروائی جائے گی۔لاہور چڑیا گھر کے نئے جانور خریدنے کے اقدام پر بچے بھی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ پرانے جانوروں کے ساتھ اب نئے جانور دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے تحت گزشتہ دو سال میں کوئی بھی نیا جانور نہیں خریدا گیا جس کے باعث لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی کمی کا سامنا تھا۔واضح رہے کہ چڑیا گھر لاہور کے بچوں کے لیے تفریح کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے جہاں بچوں کو بھرپور تفریح دی جاتی ہے ۔