یوم عاشورہ حق اور باطل کی پہچان کا درس دیتا ہے،ذوالفقار پپن

یوم عاشورہ حق اور باطل کی پہچان کا درس دیتا ہے،ذوالفقار پپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار علی پپن اور سینئر نائب صدر میاں محمد فاروق نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ حق اور باطل کی پہچان کا درس دیتا ہے ،اس مہینے حق کہتے جینے اور حق کہتے مرنے کی عظیم تاریخ رقم ہوئی ،نواسہ رسول اللہ حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں حق ، صداقت اور جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی جس پر انسانیت تاابد فخر کرتی رہے گی یہ پیغام انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر یوتھ ونگ پنجاب کی جانب سے یہاں مسلم لیگ ہاؤس کے میڈیا سیل سے جاری کیا ہے ،چوہدری ذوالفقار علی پپن نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے جگر گوشوں کے لاشے خاک و خون میں تڑپتے دیکھے پیاسی اور بلکتی ہوئی بچیوں کی صدائیں ان کے سامعہ سے ٹکرارہی تھیں مگر وہ صبر و ضبط کا پیکر ثابت ہوئے اور تنہا دشمنوں کی صفوں پر ایسا ٹوٹا اور بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔