پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100انڈیکس مزید 203پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100انڈیکس مزید 203پوائنٹس بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں آج مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار 403پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق کارو باری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 203پوائنٹس اضافے کے بعد 41ہزار 403پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 13کروڑ57لاکھ 85ہزار 410کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مارکیٹنگ ویلیو 8ارب 1کروڑ 42لاکھ 78ہزار 736روپے رہی۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر422کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں258کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،163میں کمی اور 11کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

کامرس -