پانامہ لیکس کا جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،زبیر کاردار
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف پاناما لیکس کا قوم کو حساب نہیں دے دیتے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ان سے اس کا حساب مانگتے رہیں گے قوم جاننا چاہتی ہے کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا ‘اس کا ٹیکس ادا کیا گیا بھی تھا کہ نہیں اور حکمرانوں کے ذرائع آمدن کے متعلق جاننا قوم کا حق ہے حکمرانوں کو عوام کے سامنے جواب دینا ہی پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عملی طور پر عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے عام آدمی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے ساڑھے 3برسوں میں عوام کا کوئی ایک بھی بنیادی مسئلہ بھی حل نہیں کیا ہے لیکن الیکشن کے وقت عوام کو بڑے بڑے سبز باغ ضرور دکھائے تھے۔