حضرت امام حسینؓکی جنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،مولانا مرتضیٰ

حضرت امام حسینؓکی جنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،مولانا مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)معروف مذہبی اسکالر و خطیب مولانا مرتضی حسین گھلو نے کہا ہے کہ نواسہ ء رسول جگر کوشہ بتول فرزند حضرت علی حضرت اما حسینؓ نے کربلا کے میدان میں وہ جنگ لڑی کہ دنیا کی تاریخ تا حیات یا د رکھے گی یہ حق وباطل اور ایمان و نفاق کی جنگ تھی ،آپ پر ہونے والے ظلم پر انسانیت لرز اٹھتی ہے ،دنیا کا کوئی ایسا ظلم نہیں جو آپ اور آپ کے بچوں سمیت دیگر اصحاب و انصار اور خواتین پر نہیں ہوا ،یہ باتیں انہوں نے سبزہ زا ر میں منعقدہ سید اشہداء کی یاد میں حاجی نثار علی خان ،غضنفر علی شاہ ،حاجی عامر حسین ہاشمی ،اسلم علی ورک ،عمران علی ،حاجی مشکور حسین ہاشمی سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ نواسہ ء رسول نے بڑے سے ظالم کے سامنے سر جھکانے سے بہتر سر کٹانے کا درس دیا ہے ۔حاجی عامر حسین ہاشمی نے کہا کہ امام مظلوم امام حسین اور اصحاب وانصار پر ہوئے مظالم سے آج انسانیت شرمندہ اور ہر دردل رکھنے والے انسان کی آنکھ پر نم ہے ،مولانا عاصم عباس شمسی اور قبلہ حیدر علی نے کہا کہ حضٗرت امام حسین اور آپنے اہل وعیال کی قربانیوں کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں اور نہ ہی کھبی ہو گی نواسہء رسول کا غم منانا عین ثواب ہے۔