محرم الحرام میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لاہور سے باہر فوکل پرسن لیسکو نامزد

محرم الحرام میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لاہور سے باہر فوکل پرسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد علی کاظمی کی ہدایت پرجنرل مینجرآپریشن اصغر رضا چوہدری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لاہورسے باہرکے سرکلزشیخوپورہ،قصور اوراوکاڑہ کے لیے بھی فوکل پرسن لیسکو نامزد کئے ہیں ۔جس کے مطابق ڈپٹی مینجر(ٹیکنیکل) ندیم میمن(موبائل فون نمبر: 0347 0011401) کواوکاڑہ ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل) امتیاز حسین: 0347 0011601) کو شیخوپورہ جبکہ ڈپٹی مینجر(ٹیکنیکل) میاں محمدامین :0347-001170 1) کوقصور سرکل کے ایریا کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے ۔ اوکاڑہ ، قصور اورشیخوپورہ کے تمام متعلقہ لیسکو سٹا ف ،منتظمین ذوالجناح اور عوام الناس سے درخواست ہے کہ دورانِ محرم الحرام بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں لیسکو کے نامزد کئے گئے اپنے علاقے کے متعلقہ فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔