قادیانیت کا پرچار اسلام و آئین سے غداری ہے، میاں اویس

قادیانیت کا پرچار اسلام و آئین سے غداری ہے، میاں اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مجلس احرام اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم نشر و اشاعت میاں محمد اویس راہنما تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہا ہے کہ قادیانیت اسلام و آئین پاکستان کی روح سے غیر مسلم اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں اس لئے قادیانیت کا پرچار اسلام و آئین پاکستان سے سراسر غداری ہے اور اس طرح این جی اوز کے پروگرامز میں اسلام و نظریہ پاکستان کی مخالفت انتہائی ناقابل برداشت ہے۔


میاں محمد اویس نے لاہور کے ایک بڑے مقامی ہوٹل میں این جی اوز کے منعقدہ پروگرام میں دو قومی اسلامی نظریہ پاکستان کے منافی اور امتناع قادیانیت ایکٹ و تحفظ ختم نبوت کے خلاف تقاریر پر سخت احتجاج کیا۔