جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں،حمیدہ وحید الدین

جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں،حمیدہ وحید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے محرم الحرام میں جلوسوں کی سیکیورٹی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں وہ صدر بازار ، گڑھا روڈ ، وارڈ نمبر 4، ڈیرہ جلال شاہ شفقت آباد اور شفقت آباد مین سٹریٹ منڈی بہاؤالدین میں امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعزا داروں کے جلوسوں کی سیکیور یٹی اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے صوبے کی ضلعی انتظامیہ کو گائیڈ لائنزجاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دےئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکیوریٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔