ا مت مسلمہ تاریخ کے نازک موڑ سے گزررہی ہے،علامہ راغب نعیمی

ا مت مسلمہ تاریخ کے نازک موڑ سے گزررہی ہے،علامہ راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ ا مت مسلمہ تاریخ کے نازک موڑ سے گزررہی ہے۔مسلم امہ مسائل سے نمٹنے کیلئے وحدت کاراستہ اختیارکرے۔فرقہ ورانہ کلچر نے ملک قوم کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔محرم الحرام میں قومی یکجہتی کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔امن و امان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت ریاستی اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزنعیمین سیکرٹریٹ میں چینوٹ نے آئے علماء کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شرپسندعناصرانسانیت کے خیرخواہ نہیں،امن دشمن قوتوں کیخلاف قانو ن کے مطابق کارروائی کی جائے۔پرامن معاشرے کے قیام کیلئے ریاسی اداروں کیساتھ عوام بھی ذمہ داری اداکرے۔کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے سخت اورمناسب انتظامات کئے جائیں۔