گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ انڈسٹریز کیلئے نقصان دہ ہے، راجہ عدیل

گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ انڈسٹریز کیلئے نقصان دہ ہے، راجہ عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)تاجر رہنما ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹریز کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ سے ملکی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گیس قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس کے باعث اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔راجہ عدیل نے کہا کہ مہنگی اشیاء کے باعث حکومت کی طرف سے مقرر کردہ برآمدات کے اہداف پورے نہیں ہونگے ۔

کیونکہ مہنگی اشیاء کے باعث پاکستانی ایشیاء کی بیرون ملک پاکستان اشیاء کی مانگ میں کمی ہوگی جس سے ملکی برآمدات میں بھی کمی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ سے صارفین سے رواں سال341ارب روپے زائد وصول کیے جائیں گے اس اضافہ کا زیادہ اثر صنعتکاروں پر پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکومت سوئی گیس مہنگی کرنے کی بجائے اس کی چوری روکے تو اس اضافہ کی ضرروت ہی محسوس نہ ہوگی اس لیے حکومت مذکورہ اضافہ کو فوری واپس لے کر عوام کو ریلیف دے۔