امریکا کے جارحانہ اقدامات سے روس کی قومی سلامتی خطرے سے دوچارہے،وزیرخارجہ سرگئی لاروف

امریکا کے جارحانہ اقدامات سے روس کی قومی سلامتی خطرے سے دوچارہے،وزیرخارجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (ای این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات سے روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔روس کی نیوز ایجنسی کے مطابق سرگئی لاروف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی روس کے بارے میں پالیسی میں جارحانہ روسو فوبیا کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور ہم نے اس سلسلے میں حالات میں ایک بنیادی تبدیلی ملاحظہ کی ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ صرف غوغا آرائی پر مبنی روسو فوبیا نہیں بلکہ جارحانہ اقدامات ہیں جن سے فی الواقع ہمارے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔
اور ہماری سلامتی کے لیے ایک خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -