بیجنگ مالیاتی بحران، دیہی آبادی کو شہروں میں بسانے کا منصوبہ بنا لیا: چینی وزیرخزانہ

بیجنگ مالیاتی بحران، دیہی آبادی کو شہروں میں بسانے کا منصوبہ بنا لیا: چینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


( آن لائن ) چینی وزیر خزانہ لو جی وے نے کہا ہے کہ چین عالمی مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی آبادیوں کی شہروں اور قصبوں میں رہائش کو فروغ دے رہا ہے وہ جی ٹوینٹی ممالک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ٹوینٹی ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کا چوتھا اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا۔ چینی وزیرخزانہ لوجی وے اور چینی مرکزی بینک کے صدر چو شاو چھوان نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی معیشت کی بحالی میں حائل غیریقینی عناصر اور خطرات میں اضافہ ہورہا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین سپلائی اصلاحات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیہی آبادی کی شہروں اور قصبوں میں رہائش کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ایک کروڑ افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کررہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -