چین اور روس کے درمیان آٹھ روزہ بحری مشقیں کل سے شروع ہوں گی

چین اور روس کے درمیان آٹھ روزہ بحری مشقیں کل سے شروع ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آن لائن) چین اور روس کے درمیان کل ( بدھ سے ) جنوبی سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہو گا ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے روسی بحری جہازوں کا بیڑہ جنوبی چینی سمندر میں پہنچ گیاہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ان آٹھ روزہ مشقوں کے لئے تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں چینی بحریہ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -