آئی سی سی اجلاس،نجم سیٹھی اور سبحان احمد جنوبی افریقہ ورانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی شہریار خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد بھی نجم سیٹھی کے ہمراہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی طرح بگ تھری کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنا مضبوط مؤقف پیش کریگا۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کو دس رکن ممالک کے درمیان برابر تقسیم کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی فنانس بل پر بھارت کی ڈٹ کر مخالفت کریگا۔پی سی بی انڈین کرکٹ بورڈ کے عدالتی معاملات کو بھی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی میں مضبوظ لابنگ کیلئے دیگر بورڈز جنوبی افریقہ، ،انگلینڈ،،سری لنکا،،ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔