ایشون نے کیویز کو ادھیڑ کر رکھ دیا،پہلی اننگز میں 299رنزپرآؤٹ

ایشون نے کیویز کو ادھیڑ کر رکھ دیا،پہلی اننگز میں 299رنزپرآؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اندور(آئی این پی )بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میں کے وی ٹیم کو مشکلات کا سامنا، بھارت کے 557رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 299رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،بھارت کو پہلی اننگز پر 258رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں مارٹن گپٹل 72،جیمز نیشیم 71 اور ٹام لیتھم 53رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جدیجہ نے 2وکٹیں حاصل کیں،تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 18رنز بنا کر نیوزی لینڈ پر 276رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق اندور کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنے دوسرے دن کے سکور بغیر کسی نقصان کے 28رنز کا آغاز کیا تو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 118رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 53رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بھارت کے 557رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 299رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،بھارت کو پہلی اننگز پر 258رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں مارٹن گپٹل 72،جیمز نیشیم 71 اور ٹام لیتھم 53رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کین ولیمسن 08،روس ٹیلر اور راؤنچی0،واٹلنگ 23،سینیٹنر22اور جیتن پٹیل15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جدیجہ نے 2وکٹیں حاصل کیں،،تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 18رنز بنا کر نیوزی لینڈ پر 276رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔