پاکستان سے کرکٹ بندی، آئی سی سی بھارت کیخلاف ایکشن لے: سروے رپورٹ

پاکستان سے کرکٹ بندی، آئی سی سی بھارت کیخلاف ایکشن لے: سروے رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا فیصلہ دونوں ملکوں کے حالات پر منحصر نہیں ہونا چاہئیے بلکہ کرکٹ کا کھیل تو سیاست سے کوئی تعلق نہیں رکھتا اور اس کو سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے اپنا بھرپور موقف پیش کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے عامر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت سے کھیلنے کاخواہ ہے لیکن بھارتی بورڈ پاکستان کو تنگ کررہا ہے اور ماضی میں بھی وہ ایسا کرچکا ہے پاکستان صرف شائقین کی خاطر ہمیشہ بھارتی بورڈ سے کھیلنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے لیکن اب بہت ہوگیا پی سی بی کو بھارتی بورڈکے بجائے آئی سی سی کے اجلاس میں بات کرنے کی ضرورت ہے ۔نبیل نے کہا کہ آئی سی سی کو اب انصاف سے فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے اس غلط فیصلے پر اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ آئی سی سی اس معاملے میں اپنا کردار بخوبی سر انجام دے گا۔عائشہ اور ثمینہ نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا ہونا ضروری ہے اور بھارت جب چاہے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیتا ہے جو کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں وہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتا ہے سیاست اور کھیل کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے اور سیریز کا فیصلہ آئی سی سی کا ہے بھارت اپنی اس حوالے سے اپنی حدود سے آگے بڑھ جاتا ہے اس حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے شرجیل،آصف، بلال، علی،نازش،صائمہ ، سحرش ،فوزیہ اور آمنہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلڑا اس وقت بھاری ہے اور وہ بھارتی بورڈ کو مزا چکھا سکتا ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ آئی سی سی کے اجلاس میں اس کے خلاف سخت موقف اختیار کرے یہ تو پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہی ایسے مواقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکیاں دی ہیں کہ وہ اس کی منت کرے لیکن اب منت سماجت کا وقت گزر گیا ہے اب پی سی بی کو شیروں کی طرح فیصلے کرنے اور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح ہی بھارتی بورڈ کو سبق حاصل ہوگا ۔