سمیرا سمجھ کر دفنائی گئی گلہ کٹی لاش کی شناخت پولیس کے لئے معمہ بن گئی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سی آئی اے نے ستو کتلہ کے علاقہ میں ایک ماہ قبل اغواء کے بعد قتل ہونے والی سمیرا کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری ڈال دی ، ملزم کا کہنا تھا کہ مقتولہ کو دوست نے قتل کر کے لاش ستوکتلہ کے علاقہ میں پھینک دی تھی۔لٹن رو ڈ کے علاقہ سے چند روز قبل اٹیچی کیس میں بندملنے والی لا ش کی پو لیس نے جلد بازی میں سمیرا کے نا م سے شنا خت کی تھی اورلا ش کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثاکے حوالے کردیا گیا ۔جبکہ تین روز قبل لاورث سمجھ کر د فن کر نے والی ستو کتلہ تھا نہ کی حدود سے ایک ما ہ پرا نی لا ش کو پوسٹ ما رٹم سے قبل مقتو لہ کے کپڑوں سے اسکے بھائی فیصل کا نمبر ملا جس سے معلوم ہوا کہ اسکا نا م سمیرا ہے جس پر پو لیس نے لا ش ورثا کے حوالے کردی لیکن لٹن روڈ سے گلا کٹی 30سالہ خاتون کی لا ش جو پو لیس نے سمیرا سمجھ کرسپرد خا ک کردیا گیا تھا اسکا پو لیس تاحا ل کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ستوکتلہ کی رہائشی خاتون سمیرا ایک ماہ قبل اغواء ہوئی تھی جس کا اسکے شوہر سیف اللہ نے مقدمہ اس کے آشنا غلام رسول کے خلاف درج کرایا۔ ذرا ئع کے مطا بق 3روز قبل ستو کتلہ کے علاقہ سے ملنے والی 1ما ہ پرا نی لا ش کو پو لیس لا وارث قرا ر دے کر سپرد خا ک کر نے لگی تو پوسٹ ما رٹم سے قبل مقتو لہ کے کپڑوں سے اسکے بھائی فیصل کا نمبر ملا جس پر پو لیس نے را بطہ کیا تو فیصل نے اپنی بہن کی شنا خت سمیرا کی نا م سے کر لی لاش ملی تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ جبکہ ملزم روپوش ہو گیا۔ اعلی ٰ پولیس حکام نے ملزم کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو غلا م رسول پو لیس نے چند روز قبل ہی حراست میں لے لیاتھا مگر سی آئی اے صدر ڈویژن نے اس کی گرفتاری نہیں ظاہر کی تھی۔ دوسری جانب لٹن روڈ سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی گلا کٹی لاش کا معمہ اب حل نہ ہو سکا جسے سمیرا سمجھ کر دفنا دیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ سے بڑے بیگ سے ملنے والی خاتون کی لاش کو ستوکتلہ سے اغوا ہونے والی سمیرا قرار دیا گیا تھا۔ستوکتلہ میں اغوا کیس کے مدعی کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کروا کر لاش حوالے کی تھی مدعی مقدمہ سیف اللہ نے بھی مقتولہ کو اپنی بیوی سمجھ کر جھگیاں ناگرہ میں سپرد خاک کیا۔مقتولہ کو دفنانے کے بعد سیف کی اصل بیوی کی لاش ستوکتلہ سے مل گئی ۔ا نویسٹی گیشن پولیس نے ایک اور خاتون کی تصاویر دکھائیں،سیف نے شناخت کرلیا۔چوبرجی میں بڑے بیگ سے ملنے والی خاتون کون تھی اور اسکو قتل کس نے کیا؟۔مقتولہ کی سمیرا کے نام سے تدفین کے بعد تمام راز بھی اسکی موت کے ساتھ دفن ہوگئے۔ سی آئی اے اورانویسٹی گیشن ونگ کے افسران نے اتنی بڑی کوتاہی پر معاملے کو دبانے کی کوشش کر دی۔دوسری جا نب سمیرا کے ورثا کا کہنا تھا کہ پو لیس کا کہناہے کہ غط نعش بارے کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے ، پولیس کی اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے سمیرا کے اہلخانہ پر دباؤ بھی ڈا لا گیا ۔ پولیس نے سمیرا کے بھائی فیصل کو کسی سے بھی بات کرنے سے منع کر دیا۔ وزیرا علی ٰ پنجاب نے بڑے بیگ سے لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے رکھا ہے ۔