قصور :سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 18ملزم گرفتار منشیات ناجائز اسلحہ برآمد

قصور :سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 18ملزم گرفتار منشیات ناجائز اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 قصور(بیورورپورٹ) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، کریک ڈاؤن کے دوران 18جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر قصور پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز پولیس کی مختلف ٹیموں نے شہر قصور، مصطفی آباد، کوٹر ادھاکشن، چونیاں ، پتوکی اور پھولنگر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان میں سلیم عرف سیما پہلوان، شہباز، مقصود، ابراہیم ، ناصر،اختر،سہیل،ارشاد، جواد سعید،بابر ،ندیم وغیرہ 18کس شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے 7کلو گرام چرس،45بوتل شراب،6 پسٹل اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -