نصیر آباد ، معروف نعت خواں کلثوم گیلانی کے گھر چوری کی واردات
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے ) نصیر آباد میں معروف نعت خواں کلثوم گیلانی کے گھرسے چور زیورات ، نقدی ، موبائل فون لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں کلثوم گیلانی کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔چور دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے ، نقدی ، موبائل فون ، زیورات اور قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے۔کلثوم گیلانی نے نصیر آباد پولیس سٹیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔