پھول نگر:ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 15 لیٹرشراب برآمد
پھول نگر(نمائندہ خصوصی)چار منشیات فروشوں سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور پندرہ لیٹرشراب برآمد۔مقدمات درج۔پولیس تھانہ سٹی نے بلوکی روڈ سے مقصود جوئیہ سکنہ محلہ ایک مینار والی مسجد کو حراست میں لیکر ایک کلو تین سو گرام چرس ، بائی پاس سے ملزم ناصر کے قبضے سے تین سو ساٹھ گرام چرس ،پل پرناواں سے محلہ صابری کے رہائشی شہباز ولد عبدالعزیز کو حراست میں لیکر دس لیٹر شراب جبکہ پرناواں ہی کے رہائشی ابراہیم کو بائی پاس سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پانچ لیٹرشراب برآمد کرلی اور تمام افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔