جڑنوالہ :ٹریفک کے حادثات میں 2طالبات سمیت افراد جاں بحق ، 2زخمی
جڑانوالہ (نامہ نگار)ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں دو طالبات سمیت 3افراد جاں بحق 2زخمی ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستیانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 39گ ب کا رہائشی 20سالہ نوجوان علی احمد جو کہ موٹر سائیکل رکشہ پر سواریاں لے کر جھوک دتہ کی جانب سے 39گ ب آرہا تھا کہ ستیانہ جھوک دتہ روڈ پر 432گ ب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور علی احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علا قہ 73گ ب کی رہا ئشی ساتویں کلاس کی طا لبہ تسنیم دختر طا رق اورنو یں جما عت کی طا لبہ را شدہ دختر رشید رکشہ میں سوا ر ہو کر 72گ ب کی طرف جا رہی تھی کہ راستہ میں ٹریکٹر ٹرا لی نے ٹکر ما ر دی جس سے دو نو ں طا لبا ت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیاتاہم پولیس مصروف کاروائی ہے۔