عمران خان یوٹرن کے ماسٹر اور قلابازی خان ہیں ، ،دانیال عزیز
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ تحریک انصاف ایک اور جھوٹی کہانی گھڑ رہی ہے ، عمران خان یوٹرن کے ماسٹر اور قلابازی خان ہیں وہ قوم کو گمراہ کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کی تاریخ2 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ وزیر اعظم کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق سماعت ملتوی ہونے پر کہتے ہیں پاناما لیکس پر 6 ماہ سے عوام کیساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے وکیل دستیاب نہیں ہوں گے تو کیا سماعت نہیں ہوگی ، مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے نعیم الحق کے الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے عمران خان کو بھی یوٹرن کا ماسٹر قرار دیا اور کہا کپتان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔