فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کو خاتون پروفیسر کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خاتون پروفیسرکے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو20دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔درخواست گزار زرعی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نائمہ نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر رانا اقرار احمد خان نے7 اکتوبر کو درخواست گزار ڈاکٹر نائمہ نواز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے ، قانون کے مطابق سنڈیکیٹ کے علاوہ کسی کو بھی ٹیچر یا افسر کے خلاف کارروائی کرنے یا اسے معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں۔
غور طلب