گھریلو صارفین آج اور کل لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

گھریلو صارفین آج اور کل لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)وزارت بجلی و پانی نے آج نو محرم اور کل دس محرم کو گھریلو صارفین کیلئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔اس مقصد کیلئے گزشتہ روز دوپہر سے انڈسریز کیلئے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو جمعرات کی صبح تک جاری رکھا جائے گا ۔ گزشتہ روزپیداوار بڑھا کر لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کے لئے گزشتہ روز بجلی کی پیداوار میں کمی رکھی گئی جس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ روز بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ وزارت بجلی و پانی کی ہدایت پر گزشتہ روز ارسانے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی۔ارسانے تربیلا سے پانی کا اخراج کم کرکے صرف 55 ہزارکیوسک اور منگلا سے کم کرکے 45 ہزار کیوسک کر دیا ۔ جس سے ہائیڈل کی پیداوار میں کمی ہوگئی ۔ائی پی پیز اور تھرمل کی پیداوار بھی کمی رہی جس کے باعث ملک بھر میں اٹھ محرم کو بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے نہ صرف معمولات زندگی متاثرہوئے بلکہ اٹھ محرم کی مجالس اور جلوس بھی شدید متاثرہوئے ۔ مجالس کے لئے متبادل بجلی کا انتظام کرنا پڑا ۔گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ شارٹ فال میں ہونے والے اضافہ کا زیادہ بوجھ دیہی اور چھوٹے علاقوں پر ڈالا گیا ۔ دوسری جانب چیف ایگزیکٹو لیسکوواجد علی کاظمی کی ہدایت پرجنرل مینجرآپریشن اصغر رضا چوہدری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لاہورسے باہرکے سرکلزشیخوپورہ،قصور اوراوکاڑہ کے لیے بھی فوکل پرسن لیسکو نامزد کئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -