ملکی ایئر پورٹس پر کھڑے ہونے کی کوفت سے بچایا جائے،اوورسیز پاکستانی

Oct 11, 2016


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے بینظیر شہید بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیتں مہیا کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر بض ائیرلائن ائیرپورٹ پر کھڑے جہاز پر سکیورٹی چیک کرتے ہیں جبکہ فیملیاں جن میں بوڑھے، بچے، خواتین بھی شامل ہوتے ہیں وہ سیڑھیوں پر بچوں اور بوڑھوں اور ان میں کئی بیمار بھی ہوتے ہیں ، کھڑا رہنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن پاکستان کے ارباب اختیار کو اس سلسلہ میں کوئی پتہ اور فکر نہیں کہ ان کے شہری کس عذاب سے گزرتے ہیں۔ کموینٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سول ایوی ایشن ائیرلائنوں کو ڈیپارچر لاؤنچ سے نکلتے وقت برآمدے میں ائیرلائن کو اپنی سکیورٹی پبلک کے لئے ڈیسک مہیا کرے تاکہ وہ سب مسافروں کو بجائے کہ جہاز کے اوپر داخل ہونے سے پہلے چیک کریں جبکہ باقی مسافر اوپر سے لے کر نیچے تک سیڑھیوں میں کھڑے ہوتے ہیں جو ایک کوفت کا باعث ہے۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار اس مسئلہ کا فوری ادراک کریں اور ائیرلائنوں کے مشورے سے انہیں ان کے سکیورٹی چیک جو کہ ضروری بھی ہے اور مسافروں کے اپنے مفاد میں بھی ہے کے لئے مناسب جگہ کا تعین کرے تاکہ مسافر اس بڑ کوفت سے بچ سکیں۔ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اورسیز پاکستانیز اپنے وطن کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں مگر ارباب اختیار ہمارا خیال رکھنا تو دور کی بات سہولتیں دینے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں جو کہ ایک نادرا سلوک ہے جس کو فوری بند ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں