پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ناقص خوراک فروخت کرنے پرہوٹلوں کو جرمانے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤ ن کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز فو ڈ اتھارٹی ٹیم نے سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم شام نگر روڈ پر واقع سلامت پکوان سنٹر کو گندے ٹوٹے فریزرز میں فوڈ آٹیمز کی سٹوریج، اوپن ڈرینز، ٹیکسٹائل کلرز کے استعمال، کچن میں بلیوں کی موجودگی اورو رکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔داتا گنج بخش کی ٹیم نے ٹائم اینڈ ٹیسٹ کیٹرنگ کو بلیوں کی موجودگی اور حشرات الارض کی مصالحہ جات میں موجودگی کی بنا پر ، سردار چپل چوک پر واقع فریاد کیٹرنگ اور کیپٹل پکوان بلال گنج کو برتن دھونے کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب انتظامات کی عدم دستیابی کی بنا پربھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے ۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے شیف انیس پکوان راجبہ روڈصفائی کے ناقص انتظامات او ر فریزرکی ناقص صفائی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔ نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے حاجی پکوان پاک عرب سوسائٹی صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔ راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شا ھدرہ میں واقع امانت پکوان اور عادل پکوان کو ، صفائی کے ناقص انتظامات اور و رکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کر کے بہتری کے احکامات جاری کیے ۔علامہ اقبال کی ٹیم نے چنیوٹ پکوان جوھر ٹاؤن کو گندے ٹوٹے فریزرز میں فوڈ آٹیمز کی سٹوریج، اوپن ڈرینزاورو رکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے فیصل ٹاؤن کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے الیاس پکوان سنٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ کے نہ رکھنے اور دکان میں فالتو سامان کی موجودگی کی بنا پر جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیئے۔