روس سے معدوم برفانی ہاتھی کی ہڈیوں کا بڑا ذخیرہ دریافت

روس سے معدوم برفانی ہاتھی کی ہڈیوں کا بڑا ذخیرہ دریافت
 روس سے معدوم برفانی ہاتھی کی ہڈیوں کا بڑا ذخیرہ دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی علاقے نوووسِبرسک میں وولف مین نامی مقام سے اونی کھال والے دیوقامت برفانی ہاتھی ’’میمتھ‘‘ کی ہڈیوں کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس میں ان معدوم جانوروں کے 8 ڈھانچے شامل ہیں۔یہ ذخیرہ جسے روس کی تومسک اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور طالب علموں پر مشتمل ٹیم نے دریافت کیا ہے، تقریباً 9 مربع میٹر (85 مربع فٹ) رقبے کے ایک گڑھے سے ملا ہے جس کی مٹی نرم ہے۔ یہاں سے بالغ و نابالغ ہر عمر والے 8 میمتھ کے علاوہ اور بھی جانوروں کی ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں جن میں برفانی بیل (بائزن)، گھوڑوں، خزندوں (کتر کر کھانے والے جانوروں یا rodents) اور برفانی لومڑی (آرکٹک فاکس) سے مشابہت رکھنے والے جانوروں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔یہ ذخیرہ اتنا بھرپور ہے کہ اس کے ہر ایک مربع میٹر سے لگ بھگ 90 ہڈیاں ملی ہیں جب کہ ان ہڈیوں کی مجموعی تعداد 785 ہے۔ بتاتے چلیں کہ وولف مین کو یورپ اور ایشیا میں ’’میمتھ کا سب سے بڑا قبرستان‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں سے آئے دن میمتھ کی باقیات دریافت ہوتی رہتی ہیں۔ان میں سے اب تک صرف میمتھ ہی کی ہڈیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو اس نرم مٹی میں 5.6 فٹ سے 6.6 فٹ کی گہرائی سے برآمد ہوئی تھیں اور اْس وقت اتفاقاً دریافت ہوگئیں جب ماہرین کی یہ ٹیم پہلی کھدائی کے بعد یہاں سے جانے کی تیاری کررہی تھی۔ رکازیات (paleontology) کے روایتی طریقے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے بالکل آخری مرحلے میں اس گڑھے کی تھوڑی سی مزید کھدائی کی جس کے بعد میمتھ کی ہڈیاں دکھائی دینے لگیں۔

مزید :

صفحہ آخر -