73ء کے آئین میں اسلامی دفعات مفتی محمود کی مرہون منت ہیں، مولانا شجاع الملک
رستم(نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ 73ء کے آئین میں جتنے بھی اسلامی دفعات شامل ہیں وہ مفتی محمود ؒ کی کاؤشوں کانتیجہ ہے۔ ،زرداری،نواز اور عمران اسلامی نظام نہیں لاسکتے ، مغربی میڈیا اسلام ، مسلمانوں خصوصاً علماء اور پختونوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہا ہے امریکہ اور انکے حواریوں کے یہ مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے 14اکتوبر کو مردان ریلوے اسٹیشن میں مفتی محمودؒ کانفرنس تاریخ رقم کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم عید گاہ میں جمعیت علماء اسلام یوسی رستم کے زیر اہتمام اجتماع بسلسلہ مفتی محمود ؒ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سابق ایم پی ایز مولانا امانت شاہ حقانی، مولانا اسرار الحق، مولانا قیصر الدین، مفتی سخی بہادر ، سید احتشام الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس دوران انصاف یوتھ ونگ یوسی رستم کے نائب صدر جنید احمد نے ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، مولانا شجاع الملک نے سدھوم رستم کے غیور عوام سے مفتی محمود ؒ کانفرنس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے امریکہ اور مودی سرکار کی نیندیں حرام ہوجائے گی، کیونکہ پاکستان کے علماء اور عوام اسلام اور پاکستان کے خلاف کچھ بھی سننے اور برداشت کرنے کو تیار نہیں۔۔۔