خیبر ایجنسی ،غیر فعال ڈسپنسری کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبر ایجنسی ،غیر فعال ڈسپنسری کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان دورماہ کور کے غیر فعال ڈسپنسری کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ،پولیٹکل انتظامیہ رورل ہیلتھ سنٹر کیلئے اضافی زمین خریدے گا ،پچاس ہزار آبادی کیلئے تمام صحت سہولیات مہیا ہونگے ، ممبر قومی اسمبلی نے رورل ہیلتھ سنٹر کو لوئے شلمان دور ماہ کور کے بجائے جمرود غنڈی میں قائم کر نا چاہتا تھا ،محکمہ صحت ذرائع لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان دورماہ کور جن کی آبادی تقریبا پچاس ہزار ہیں تمام بنیادی سہولیات سے محروم چلاآرہا ہیں جس میں گز شتہ کئی سالوں سے ایک ڈسپنسری قائم کیا گیا تھا لیکن وہ غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا تھا جسکی وجہ لوئے شلمان کے عوام مریضوں کو لنڈیکوتل یا پشاور کے ہسپتالوں میں لے جانے پر مجبور تھے گز شتہ روز محکمہ صحت اور پولیٹیکل ایجنٹ کے درمیان اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوئے شلمان دور ماہ کور کے ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا رورل ہیلتھ سنٹر تقریبا ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جس میں لیڈی ڈاکٹر اور میل میڈیکل ڈاکٹر اورڈینٹل سرجن کے ساتھ دوسر ے ہیلتھ سٹاف کے علا وہ ایک میڈیکل وارڈ ،ڈینٹل بلاک، میڈیسن سٹور،لیبر روم ،ایمرجنسی وارڈ تعمیر کے ساتھ ایکسر ے مشین بھی دی جائیگی رول ہیلتھ سنٹر کیلئے اضافی زمین پولیٹیکل انتطامیہ خریدے گا ہیلتھ ذرائع کے مطابق کہ رورل ہیلتھ سنٹر کو ممبر قومی اسمبلی جمرود غنڈی میں قائم کر نا چاہتا تھا اور اس کیلئے انہوں نے بھر پور کوشش بھی کی لیکن پولیٹکل ایجنٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر کو لوئے شلمان دوماہ کور میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب محکمہ صحت نے انکی منظوری بھی دے دی ہیں اور عنقریب ان پر کام شروع کیا جائے گا رورل ہیلتھ سنٹر مکمل ہونے سے لنڈیکوتل کے ہسپتال پر بوجھ کم ہو جائیگی اور وہا ں کے لوگ پھر مریض دوسرے ہسپتالوں میں نہیں لے جائینگے اور یہ لوئے شلمان کے عوام کا دیر ینہ مطالبہ بھی تھا