عوام کے اعتماد کو کبھی بھی تھیس نہیں پہنچائیں گے، جمشید الدین

عوام کے اعتماد کو کبھی بھی تھیس نہیں پہنچائیں گے، جمشید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میا ں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھس نہیں پنچائیں گے خیبر پختونخوا میں تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے لیکن پتہ نہیں کہ اپوزیشن والوں کو کیوں نظر نہیں آرہی ہے اپوزیشن والے اپنے نظر کا معائنہ کسی ماہر امراض چشم سے کرائیں پھر اُن کو تبدیلی نظر آجائے گی نوشہرہ ضلعی ہسپتال کو ختم نہیں بلکہ اُسی ہسپتال کی آپ گریڈیشن کے لئے مزید 16کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے جو گائنی، چیلڈرن سمیت دیگر شعبوں پر خرچ کر کے ہسپتال میں مزید عوامی سہولیات کو یقینی بنا یا جائے گانوشہرہ ضلعی ہسپتال کا خاتمے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہیں یہ محض موجودہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈہ ہے عوامی نیشنل پارٹی کی پہلی حکومت میں مردے کفن کیلئے دوسری سردار مہتاب عباسی کی اتحادی حکومت میں عوام آٹا،گھی اور چینی کے حصول کیلئے وزراء کی سفارشی چٹ کیلئے ترستے تھے جبکہ تیسری حکومت میں کرپشن کی انتہا کی گئی تھی اور 2008سے لیکر 2013تک خیبر پختونخواکی سابقہ حکومت میں وزراء اور ایم پی ایزنے اپنی کمیشن کی خاطر پورے صوبے میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا وہ آج کس مُنہ سے ہماری صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں پرانے کشتی پل کی جگہ پر نئے پل کی تعمیراتی کام کے معائنے کے بعد نوشہرہ پریس کلب میں ،، میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل نوشہرہ نائب ناظم زرعالم خان بھی موجود تھے میاں جمشید الدین کاکاخیل نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں اب تک کروڑں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کےئے ہیں اور ہم نے حلقہ پی کے 14میں ہر گلی اور سڑک کی تعمیر پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کردیا ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ ٹیلی فون والے اُسی سڑکوں میں کھدائی کر کے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا ستیاناس کر دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے نوشہرہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مفوظ بنانے کے لئے دریائے کابل پر محب بانڈہ سے لیکر خیر آباد تک دریا کے کنارے پشتے تعمیر کر کے پورے ضلع نوشہرہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچالیا ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس منصوبے پر اربوں خرچ کئے گئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدارکے آخری سال میں 100%فنڈز خرچ کرکے صوبائی خزانے کو خالی کردیا تھا ہماری حکومت نے صوبے کے زرائع آمدنی بڑھا کر خزانے کو بھر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پرانے کشتی پل کی جگہ نئے پل کی تعمیر عوام کا ڈیمانڈ تھا اور اس منصوبے پر 32کروڑ روپے خرچ آئے گا میا ں جمشید الدین کاکاخیل نے مزید کہا کہ حیدر ہوتی آئے روز وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر نوشہرہ کی پسماندگی ختم نہ کرنے کی باتیں کرتے ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ ان کے دور اقتدار میں نوشہرہ کے زیر تعمیر میڈیکل کمپلیکس کے لئے کتنا فنڈ جاری ہوا تھا اگر اُسکا جواب نفی میں آیا تو ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی والوں نے نوشہرہ کی ترقی کے لئے کچھ ہی نہیں کیا ہے اور ہم پر بجا اعتراضات کرکے صوبے کی رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں اگر تنقید ،تنقید برائے اصلاح ہوتب