ایمرا ویلفیئر آرگنائزیشن کی تنظیم نو ،مہتاب خان صدر منتخب
بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ملاکنڈ کی سماجی تنظیم ایمرا ویلفیئر آرگنائزیشن نے اپنی سر گر میاں تیز کر نے کیلئے سٹوڈنٹس ونگ قائم کر دیاہے مہتاب خان کو صدر محمد زیب کو جنرل سیکر ٹری جبکہ حسنین خان کو سینئر نائب صدرمقرر کر دیا گیا آئی ڈبلیو او سٹوڈنٹس ونگ کے دیگر عہدیداروں میں انور زیب ،عاقب خان نائب صدور مہران خان جائنٹ سیکر ٹری معاذ خان ڈپٹی جائنٹ سیکر ٹری حسین خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلال خان فنانس سیکر ٹری فرحان خان پریس سیکرٹری مشتاق خان کلچر سیکر ٹری اور امیر زیب خان کوارڈنیشن سیکرٹری شامل ہیں۔اس سلسلے میں آئی ڈبلیو او کاہم اجلاس سرپرست اعلیٰ محمد شفیق حسرت کی صدارت میں ہوا جس میں تنظیم کی ضلعی کا بینہ کے علاوہ بٹ خیلہ سٹی کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شر کت کی آئی ڈبلیو او کے صدر محمد الیاس خان جنرل سیکرٹری انجینئر توصیف خان نائب صدر ڈاکٹر محمد قیوم خان جائنٹ سیکر ٹری بر ہان خان الحاج عابد خان آفتاب خان اور ملک وقاص احمدنومنتخب صدر مہتاب خان مہران خان اور فرحان خان کے علاوہ صدر محفل محمد شفیق حسرت نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کی فلاح وبہبو د اور دکھی انسا نیت کی خدمت کے کام کیلئے ایمرا نے معاشرے کے مختلف طبقوں کو فعال و منظم کر نے کافیصلہ کیا ہے اور سٹوڈنٹس ونگ کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے۔